کراچی (کورٹ رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز سندھ نے پاکستان پوسٹ آفس ورکرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی 36 – اے کے الیکشن جا شیڈول جاری کردیا۔شیڈول کے مطابق 23 اکتوبر 2023 ووٹر لسٹ آویزاں کی جائے گی جس پر اعتراضات 25 اکتوبر 2023 تک وصول کئے جائیں گے، حتمی لسٹ 7 نومبر 2023 کو آویزاں کی جائے گی ۔کاغذات نامزدگی 8 سے 10 نومبر کے دوران الیکشن کمشنر کے آفس سے ذاتی حیثیت میں الیکشن کمشنر کے نام 3000 روپے کے پے آرڈر اور شناختی کارڈ کی کاپی کے عوص وصول کئے جا سکتے ہیں جبکہ 13 نومبر کو دن 10 سے 2 بجے کے درمیان سے سربمہر جمع کرائے جاسکیں گے۔ 15 نومبرکو امیدواروں کی لسٹ جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال اور اعتراضات 17 نومبر کو طے کئے جائیں گے جس کے بعد 20 نومبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست نوٹس بورڈ پر آویزاں کردی جائے گی۔ 22 نومبر تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکتے ہیں 23 نومبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کر دی جائے گی جس پر 26 نومبر کو خفیہ رائے شماری صبح 9 بجے سے 4 بجے تک کی جائے گی اور اس دن گنتی کے بعد غیر حتمی نتیجہ جاری کی جائے گا۔