بیجنگ(نمائندہ خصوصی)
پاکستان کے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے بیجنگ میں چین کے وزیرِ اعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کی ہے۔وزیرِ اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات بدھ کو تیسرے ‘بیلٹ اینڈ روڈ فورم’ کے موقع پر ہوئی۔ دونوں وزرائے اعظم، چین اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شریک ہوئے.دونوں ممالک کے وفود نے مواصلات، توانائی، زراعت، غذاتی تحفظ اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کیے۔نگراں وزیرِ اعظم نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بھی ملاقات کی۔ پاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی اور علاقائی تعلقات سمیت مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر بھی بات کی۔