کراچی ( نمائندہ خصوصی)
کراچی ایئرپورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ کے اندر پان چھالیہ، سگریٹ نوشی نسوار کھانے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، پابندی کا اطلاق آئندہ 6 نومبر سے ہوگا۔کراچی ایئرپورٹ پر کام کرنے والے سی اے اے، ایرلائنز سمیت تمام کمپنیوں کے ملازمین کو بھی سخت احکامات جاری کیے گئے ہیںپان چھالیہ گٹکا سگریٹ نوشی والوں کے خلاف ایک ہزار جرمانہ بھی ہوگا، ایئرپورٹ انتظامیہ کو ایئرپورٹ کی لفٹس، برآمدوں سمیت ٹرمینل بلڈنگ میں پان گٹکے تھوکنے کے نشانات ملے جس کے بعد پابندی کا فیصلہ کیا گیا