بیجنگ ( نمائندہ خصوصی )نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کی. چین پاکستان اقتصادی راہداری CPEC کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو (Belt and Road Initiative) کے فلیگ شپ منصوبہ ہونے کے ناطے پاکستان کو اس اقدام کے حوالے سے مرکزی حیثیت حاصل ہے.نگران وزیر اعظم چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر اس فورم میں اہم وفاقی وزراء کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں. وزیرِ اعظم فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں.