لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ یاسمین راشد تھانہ شادمان کیس میں دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں، ان کے خلاف مقدمے میں نئی دفعات کا اندراج ہوا ہے اور ان کی ضمانت کی درخواست قابل سماعت نہیں رہی۔دریں اثنا عدالت نے مذکورہ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر خارج کردی۔