اسلام آباد(کورٹ رپورٹر ) وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی جس میں نیب ترامیم کے خلاف فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت اب اپیل پانچ رکنی بینچ سنے گا۔سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن نے نیب ترامیم کالعدم قرار دی تھیں جبکہ جسٹس منصور علی شاہ نے نیب ترامیم کو درست قرار دیتے ہوئے اختلافی نوٹ تحریر کیا تھا۔