کراچی(نمائندہ خصوصی)
اختیارات کا ناجائز استعمال اسسٹنٹ ڈائریکٹر عالمزیب جعفر کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ۔عالمزیب کراچی ائیر پورٹ پر خود کو ڈپٹی ڈائریکٹر ظاہر کر کے کالز کرتا رہا۔ملزم نے کئی مسافروں کے لئے وی وی آئی پی پروٹوکول کے لئے سفارش کی۔اسکے علاوہ کوئٹہ سے دیگر ایف آیی اے اسٹاف بھی اس طرح کی کالز میں شامل ہے۔ایف آئی اے نے تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ یہ ٹیکنکل سٹاف ہے۔اس کیڈر سٹاف کو ایگزیکٹو سیٹوں پر تعینات ہی نہیں کیا جاتا۔ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف انڈر سیکشن 419 اور 171 کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی