لاہور ( نمائندہ خصوصی)
لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تعاون سے بسلسلہ عید میلادالنبی ﷺ کانفرنس اور سیرت نبیﷺ پریس کلب کے نثارعثمانی آڈیٹوریم میں خواتین ممبران اور ممبران کے اہل خانہ کیلئے ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفیﷺ کا اہتمام کیا جس میں خواتین اراکین پریس کلب اور اہل خانہ نے بھر پور شرکت کی ۔محفل میلاد مصطفیﷺمیں ملک کی نامور نعت خواں خواتین نے شان رسالت مآبﷺمیں گلہائے عقیدت کے نزرانے پیش کئے اور حلقہ خواتین سیاسی سیل کی نگران انیلا محمود نے سیرت رسول کے مختلف پہلو پر روشنی ڈالی انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم کا اسوہ حسنہ پوری انسانیت کے لئے کامیاب زندگی گزارنے کا ایک مثالی نمونہ ہے عشق مصطفی کا تقاضہ بھی ہے کہ نظام مصطفی کی جدودجہد کو تیز اور دنیا و آخرت کی کامیابی کے لیے زندگی کے ہر دائرے میں سیرت النبی کو دستور عمل بنایا جائے انہوں نےکہاکہ اگر آپﷺ کے ذکرمیں اتنالطف ہےتواگرہم ان کےپیغام کوآگے پہنچانے میں کامیاب ہوجائیں تو ہماری زندگیاں کسقدر پرلطف اور آسان ہوجائیں صفیہ ناصر سیکرٹری اطلاعات وسطی پپنجاب دعاکرتے ہوۓ کہا کہ آج ہمارا میڈیا کے افراد ہونے کے ناطے ذمہ داری ڈبل ہوجاتی ہےاسوہ رسول کی روشنی میں ہمیں فلسطین اور حماس کےلیےہر سطح پر آواز بلند کرناہوگی .در حقیقت فلسطینی مظلوم ہیں فلسطینیوں کی جدوجہد کے حق سے دنیا کو آگاہ کریں اور اس جدوجہد کے حق میں دنیا کی رائے بنائیں تاکہ مغربی میڈیا کا پراپگینڈا دم توڑ دے اور دنیا مظالم کے خلاف اسرائیل کی مذمت پر مجبور ہو ان پر ستر سال سے ہونے والےظلم کو دنیاکے سامنے لائیں نعت رسول مقبول حاضرین محفل کے دلوں میں محبت رسولﷺکی شمع کو تقویت بخشی اورخوب داد وصول کی۔لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہا کہ آقائے دو جہاں ﷺ کا میلاد منانا بڑے فضل کی بات ہے ، انہوں نے خواتین محفل میلاد کے شاندار انعقاد پر ممبر گورننگ باڈی عالیہ خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسسٹنٹ وسطی پنجاب نشرواشاعت شازیہ محمود سمیت خواتین کی کثیرتعدانے شرکت کی محفل پاک میں کھانے کا بھی خصوصی بندوبست کیا گیا تھا۔