اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ2014ءکے دھرنے میں عمران خان نے پی ٹی وی پر حملہ کروایا اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں، پی ٹی وی کی وجہ سے باقی براڈ کاسٹرز نے جنم لیا،پاکستان کے عوام 35 روپے لائسنس فیس کی مد میں پی ٹی وی کو ادا کرتے ہیں، ان ذرائع آمدن سے پی ٹی وی اپنے خراجات پورے کرتا ہے، سابق دور میں پی ٹی وی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے نتائج پی ٹی وی بھگت رہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی وی قومی نشریاتی ادارہ اور ریاست کی آواز ہے، پی ٹی وی پاکستان کی قومی شناخت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی وی کی وجہ سے باقی براڈ کاسٹرز نے بھی جنم لیا، پاکستان کے عوام کو میڈیا کے ذریعے خبر ملتی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، پی ٹی وی سپورٹس واحد سکرین ہے جس سے پی ٹی وی ریونیو حاصل کرتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کے عوام 35 روپے لائسنس فیس کی مد میں پی ٹی وی کو ادا کرتے ہیں، ان ذرائع آمدن سے پی ٹی وی اپنے خراجات پورے کرتا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ 2014ءکے دھرنے میں عمران خان نے اس ادارے پر حملہ کروایا اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اس وقت اپنی ٹیم اور اپنے کارکنوں کو شاباش دی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت جب 2018ءمیں اقتدار میں آئی تو انہوں نے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کے جھوٹے وعدے کئے۔ انہوںنے کہاکہ انہوں نے پاکستان کے عوام کو سبز باغ دکھائے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت میں کہا گیا کہ پی ٹی وی اور ریڈیو کو بی بی سی ماڈل پر سمارٹ نیشنل براڈ کاسٹر بنایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ انہوں نے ریڈیو اور پی ٹی وی کی عمارتوں کو نیلام کرنے کی کوشش کی۔ انہوںنے کہاکہ اپریل 2022ءمیں جب ہماری حکومت آئی تو ہمیں معلوم ہوا کہ پی ٹی وی سپورٹس کا کرکٹ کے رائٹس کے لئے گروپ ایم اور اے آر وائی کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ میرے پاس آسان راستہ تھا کہ فوری طور پر پریس ٹاک کر کے الزام لگاتے اور انہیں جیلوں میں ڈال کر بھول جاتے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سابق دور میں پی ٹی وی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے نتائج آج پی ٹی وی بھگت رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپریل 2022ءمیں ہم نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی وی اور ایم گروپ، اے آر وائے کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوئے، اس معاہدے کے تحت پی ٹی وی سپورٹس کرکٹ رائٹس کو ایکوائر کرتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 16 ستمبر 2021ءتک یہ رائٹس پی ٹی وی سپورٹس چینل کے پاس تھے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پی ٹی وی سپورٹس اسی طریقے سے ریونیو حاصل کرتا ہے اور عوام کو کرکٹ دکھاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 16 ستمبر کو ایک معاہدے پر دستخط کر کے ان حقوق پر کمپرومائز کیا گیا، اس معاہدے کے ذریعے پی ٹی وی سپورٹس کے کرکٹ رائٹس پر ڈاکہ ڈالہ گیا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پی ٹی وی کے کرکٹ رائٹس کسی دوسرے چینل کو دینے کا باقاعدہ منصوبہ تیار کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی وی سپورٹس نے کہا کہ ہمارے پاس رائٹس ایکوائر کرنے کے لئے پیسے نہیں ہیں، ہمیں اظہار دلچسپی میں جانا چاہیے ۔ وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ پی ٹی وی کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ اس کام کے لئے ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی وی وہ ادارہ ہے جس کا 100 فیصد شیئر حکومت پاکستان اون کرتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی وی سپورٹس پی ٹی وی بورڈ کے پاس گیا اور کہا کہ ہم تباہ ہوگئے۔ انہوںنے کہاکہ 2018ءمیں ترقی کرتی ہوئی معیشت کو بھی پی ٹی آئی نے بری طرح تباہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ سابق حکومت پی ٹی وی کو نیلام کرنے جا رہی تھی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اظہار دلچسپی کا اشتہار ایک اخبار میں 10 اگست 2021ءکو شائع ہوا، اس میں پبلک پرائیویٹ شپ کے حوالے سے چیزیں شامل کی گئیں، اس منصوبے کے تحت بڈز طلب کی جاتی ہیں، اس میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ پی ٹی وی سپورٹس کو ایس ڈی سے ایچ ڈی کرنے کے لئے اظہار دلچسپی چاہئے