کراچی (مدثر غفور) بلدیاتی انتخابات میں ملیر کی یوسی 8 ابراہیم حیدری میں تحریک انصاف کے چِیئرمین کے اُمیدوار عبدالرزاق شجرہ کے کاغذات مسترد ہونے کے بعد اب ابراہیم حیدری کی ماہی گیر اور تحریک انصاف کی خاتون اُمیدوار جمیلہ بلوچ کا مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب صدیقی سے ہوگا۔تحریک انصاف کے ٹکٹ پر یوسی چئیرمین ابراہیم حیدری کی اُمیدوار جمیلہ بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب اور مزدور کا نعرہ لگاتی ہے لیکن جتنا فنڈ آیا وہ ابراہیم حیدری کے کسی علاقے میں نہیں لگا اور میں مسائل حل کرنے میدان میں اُتری ہوں، نمائندہ نے سوال کیا کہ آپ سے پیپلز پارٹی نے وڈرا ہونے کیلئے رابطہ کیا ہے تو ان کا جواب میں کہنا تھا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا میں الیکشن میں مرتضی وہاب کے حق میں بیٹھ جائوں۔ میں پھرپور مقابلہ کرنے میدان میں آئی ہوں اور کوئی یہ نہ سمجھیں عورت زاد کمزور ہے اور وہ پیپلز پارٹی کی طاقت کے سامنے بیٹھ گئی ہے۔ اب یہ دیکھنا یہ ہے کہ یوسی ابراہیم حیدری کی عوام فیصلہ کس کے حق میں فیصلہ دیتی ہے ایک طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے مرتضی وہاب جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کی مقامی رہنما اور ماہی گیر خاتون جمیلہ بلوچ ہیں۔