اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )
وفاقی حکومت نے پاکستان فوج کے چار حاضر سروس افسران کو قومی احتساب بیورو (نیب) میں تعینات کر دیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹی فکیشن کے مطابق بریگیڈیئر محمد خالد کو ڈائریکٹر اور لیفٹننٹ کرنل ندیم مظفر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔میجر ولید خالد اور میجر قیس کامران سید کو ڈپٹی ڈائریکٹر نیب تعینات کیا گیا ہے۔