کراچی(نمائندہ خصوصی) جامعہ کراچی میں ڈاکٹر جمیل جالبی فاؤنڈیشن کے زیر اھتمام بیگم نسیم آڈیٹوریم میں ممتاز بینکار اظہر انور کی تصنیف حزب الشیطان کی تقریب رونمائی منعقد ھوئی ۔جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی نے کی جبکہ مقررین مین مشہور افسانہ نگار زیب اذکار ماہر تعلیم مجید رحمانی ماہر نقاد زاہد حسین جوہری مشہور سماجی شخصیت طارق جمیل اور محترمہ گلناز محمود صاحبہ نے خطاب کیا نظامت کے فرائض پروفیسر نوشابہ صدیقی نے انجام دیے ۔۔پچاس کتابوں کے مصنف پروفیسر رئیس احمد صمدانی نے کہا اللہ تعالیٰ انسان کی رگ جاں سے زیادہ قریب ھے ۔شیطان تکبر حسد کی وجہ سے سزا کا مستحق ھوا اور وہ انسانوں کو بہکاتا ھے لیکن جو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے اور اس کے احکام پر چلتے ان پر اس کازور نہی چلتا ھے۔مشہورِ صحافی دانشور افسانہ نگار زیب اذکار نے کہا ھر زبان اور ادب میں خیر و شر کے متعلق لکھا گیا ہے ۔اظہر انور نے کہانی علامتی انداز میں لکھا۔مشہور شاعر نقاد زاہد حسین جوہری نے عالمانہ گفتگو کی مشہورِ سماجی شخصیت۔محترم طارق جمیل صاحب نے کتاب کے موضوع شیطانی گروہ کو ایک نئے زاویے سے پیش کیا۔ماہر تعلیم مجید رحمانی صاحب نے خوبصورت انداز میں کتاب کا تعارف کرایا ۔محترمہ گلناز محمود چیئرپرسن اردو سندھی اتحاد سنگت نے مقررین سامعین کا شکریہ ادا کیا۔پروفیسر نوشابہ صدیقی صاحبہ نے ڈاکٹر جمیل جالبی لایبریری فاؤنڈیشن کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور صاحب کتاب اظہر انور کو مشورہ دیا کہ اس کتاب کا انگریزی ترجمہ بھی کراکر شائع کیا جائے تاکہ دوسری نسل کو بھی آگاہی ھو۔تقریب میں سکندر رند وکی پیڈیا کے محقق ایڈمن عارف سومرو ایڈیٹر ھائی کلاس۔نیوز زبیر طاہر بہادریارجنگ اکادمی کے نائب صدر میر حسین علی امام اردو فورم کے قاسم جمال ادارہ علم دوست کے اکبر علی نیشنل لائبریری ایسوسی ایشن کے صدر مظفر حسین شاہ شعرائے بار کے صدیق راز ایڈووکیٹ سماجی شخصیت وسیم فاروقی انجینئر نفیس احمد خان حسن ناصر انور قریشی ڈاکٹر آمنہ عالم پولی ٹیکنیک کالج کے پرنسپل عمران غوری اور اسٹیٹ بینک کے عہدے داروں نے شرکت کی۔