راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) سالم حمد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاک فوج قطر کی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔لیفٹیننٹ جنرل سالم حمد نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے تعلقات میں وسعت کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔