لاہور (نیٹ نیوز۔مانٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور اہلیہ عائشہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔جنید صفدر اور عائشہ سیف 2021 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم اب دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔جنید صفدر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کرکے علیحدگی کی تصدیق کی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرجنید صفدر نے پیغام میں کہا کہ یہ مکمل طور پر نجی معاملہ ہے اور میڈيا سے درخواست ہے کہ پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر مزید بات نہیں کریں گے، جبکہ جنید صفدر نے اپنی سابقہ اہلیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔جنید صفدر کی شادی دو سال پہلے سیف الرحمان کی صاحبزادی سے ہوئی تھی، سیف الرحمان نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں احتساب سیل کے سربراہ تھے۔لاہور (نیٹ نیوز۔مانٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور اہلیہ عائشہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔جنید صفدر اور عائشہ سیف 2021 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم اب دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔
جنید صفدر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کرکے علیحدگی کی تصدیق کی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرجنید صفدر نے پیغام میں کہا کہ یہ مکمل طور پر نجی معاملہ ہے اور میڈيا سے درخواست ہے کہ پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر مزید بات نہیں کریں گے، جبکہ جنید صفدر نے اپنی سابقہ اہلیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔جنید صفدر کی شادی دو سال پہلے سیف الرحمان کی صاحبزادی سے ہوئی تھی، سیف الرحمان نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں احتساب سیل کے سربراہ تھے۔