:کراچی ( کرائم رپورٹر) ملیر کے علاقے گڈاپ میں مبینہ کلاشنکوف بردار ملزمان پکنک منانے کے لیے آئے 25 سے زائد افراد کو لوٹ کر فرار ہوگئے اور مزاحمت پر نوجوان کو گولی بھی ماردی۔تفصیلات کے مطابق گڈاپ کے علاقے میں ڈاکووں نے فارم ہاوس پردھاوا بولا اور پکنک منانے کے لیے آئے درجنوں افراد کو لوٹ لیا۔ملزمان نے مزاحمت پر 22 سالہ نوجوان کو بھی گولی ماردی اور لوٹ مار کے بعد دو موٹرسائیکلوں پر فرار ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 5 مسلح ملزمان کی جانب سے واردات کی گئی جو ہتھیاروں سے لیس بلوچستان سے لوٹ مار کے لیے آئے تھے اور واردات کے بعد دیہہ بند مراد کی جانب سے فرار ہوئے۔حکام نے کہا کہ ان ملزمان نے 25 سے تیس افراد جو فارم ہاو ¿س میں پکنک منانے آئے تھے ان کو لوٹا ہے، متاثرہ افراد کے مطابق ملزمان کے پاس کلاشنکوفیں بھی تھی تاہم فرار ہوتے وقت گاو ¿ں کے لوگوں نے بھی ملزمان کا پیچھا کیا۔رابطہ کرنے پرایس ایچ اوگڈاپ زوارحسین نے بتایا کہ بدھ کی شب گولیمار کے رہائشی 20 سے 25 نوجوان کوسٹرمیں پکنک پرگڈاپ ٹاو?ن ا?ئے تھے، الجنت فارم ہاو?س سے کچھ فیصلے پر2 موٹرسائیکلوں پرسوار5 مسلح ملزمان نے اسلحے کے زورپرکوسٹرکوروک لیا اورلوٹ مارشروع کردی۔انھوں نے بتایا کہ کوسٹرمیں 20 سے 25 نوجوان سوار تھے، نامعلوم مسلح ملزمان نے تمام نوجوانوں سے موبائل فونز،نقدی اوردیگرسامان لوٹ لیا۔ایس ایچ او نے بتایا کہ واردات کے بعد قریبی گاو?ں کے رہائشی بڑی تعداد میں موقع پرجمع ہو گئے تھے اوررہائشی ڈکیتوں کو پکڑنے کے لیے ان کے پیچھے بھاگے تومسلح ملزمان نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں 22 سالہ نوجوان نبیل بخش ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ مسلح ملزمان بلوچستان کی جانب فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ایس ایچ او نے بتایا کہ اطلاعات کے مطابق مسلح ملزمان بڑے ہتھیاروں سے لیس تھے اور بلوچستان سے واردات کرنے ا?ئے تھے۔انھوں نے بتایا کہ واردات سے متعلق کوئی بھی شہری رپورٹ درج کرانے تھانے نہیں ا?یا تاہم پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے اور واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔