کراچی( نمائندہ خصوصی) گیلپ پاکستان کی جانب سے ہونے والے سروے کے نتائج سے ظاہرہوتا ہے کہ 78 فیصد پاکستانی چاہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنائے۔تیس مئی سے 13 جون کے دوران ہونے والے گیلپ کے اس سروے میں ملک بھرسے 12 سوافراد نے حصہ لیا۔سروے کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ 76 فیصد پاکستانی ملک میں جلد اتتخابات کرانے کے حامی ہیں، 24 فیصد کی رائے میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت یعنی 2023 میں ہی ہونے چاہیئے
۔78 فیصد پاکستانیوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو احتجاج کے بجائے بات چیت کا راستہ اختیارکرنا چاہیے اوریہ مشورہ دینے والوں میں 71 فیصد خود کوپاکستان تحریک انصاف کا ووٹرکہتے ہیں۔52 فیصد پاکستانیوں کوامید ہے کہ اگلے چھے ماہ میں ملک کے معاشی اورسیاسی حالات میں بہتری آئے گی، جب کہ 47 فیصد نے اس حوالے سے مایوسی کا اظہارکیا ہے۔ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کرنے والے افراد میں سے 85 فیصد کا تعلق بلوچستان، 78 فیصد کا سندھ ، 71 فیصد کا خیبرپختون خوا اور76 فیصد کا تعلق پنجاب سے ہے۔
سروے کے نتائج ظاہرکرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی میزپردیکھنے والوں میں پی ٹی آئی کے حامیوں کی اکثریت ہے تاہم رائے دہندگان میں دوسری جماعتوں کے ووٹرزبھی شامل ہیں۔ سروے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ پی ٹی آئی کومسائل کے حل کے لیے مذکرات کا مشورہ دینے والوں میں خود پی ٹی آئی کے 71 فیصد ، مسلم لیگ ن کے 78 فیصد اورپاکستان پیپلزپارٹی کے93 فیصد رائے دہندگان شامل ہیں۔