لاہور(نیٹ نیوز)معروف صحافی رہنما اور نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن رانا عظیم بجلی چوری میں ملوث نکلے، ترجمان لیسکو کے مطابق صحافیوں کے حقوق کام کر والی پی ایف یو جے سابق صدررانا عظیم میٹر ٹمپر کرکے بجلی چوری کر رہے تھے،ملزم چوری کی بجلی سے گھر میں اے سی چلارہے تھے، ملزم نے قومی خزانے کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا، ذرائع کے مطابق ملزم کی جانب سے لیسکو ٹیم کو ہراساں کیا گیا جبکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں،ذرائع کے مطابق فرائض میں غفلت برتنے پر متعلقہ میٹر ریڈر کو بھی معطل کردیا گیا ہے، پی ایف یو جے کی سابق صدر اور اینکر پرسن رانا عظیم نے www.tariqjaveed.com سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ جب تک حکومتی کرپشن کے خلاف ہم بولتے ہیں تو اسطرح مذموم کوششیں ہوتی رہیں گی ہم حکومت اور سرکاری اداروں اور افسران کی کرپشن بے نقاب کرتے رہیں گے