لاہور(بیورو رپورٹ) پاکستان ریلوے نے موسم سرما کاٹائم ٹیبل جاری کر دیاہے جو کہ 15اکتوبر2023 سے نافذ العمل ہوگا۔نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق پاکستان ایکسپریس (45up)کو خیر پور ریلوے اسٹیشن پر نیا اسٹاپ دیا گیا، کئی ٹرینوں کے عارضی سٹاپ کو مستقل کیا گیاہے جن میں علامہ اقبالایکسپریس(9Up/10Dn) کا لودھراں ریلوے اسٹیشن اور قراقرم ایکسپریس کا ٹوبہ ٹیک سنگھ ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ مستقل کر دیا گیا ہے۔جبکہ کچھ ٹرینوں کے اسٹاپ دورانیہ کو بڑھا دیا گیا ہے۔جن میں گرین لائن (5Up/6Dn)، پاک بزنس ایکسپریس(33Up/34Dn)کا روہڑی ریلوے اسٹیشن، موسیٰ پاک ایکسپریس (115Up/116Dn)کا خانیوال،تھل ایکسپریس(129Up/130Dn)کا کندیاں ریلوےاسٹیشن پر دئیے گئے سٹاپ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح جن ٹرینوں کی روانگی کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ان میں تیز گام(7Up)،علامہ اقبال ایکسپریس (9Up/10Dn)کراچی ایکسپریس(15Up/16Dn)،ملت ایکسپریس(17Up)،پاکستان ایکسپریس (45Up)،رحمان باباایکسپریس (47Up)،راوی ایکسپریس(121Up)،تھل ایکسپریس(129Up)،کوہاٹ ایکسپریس (133Up)،چناب ایکسپریس(135Up)،مہران ایکسپریس (150Dn)،نارووال پسنجر(211Up/212 Dn)،شاہین پسنجر(225Up/226Dn)،راولپنڈی پسنجر(268Dn)،اور میانوالی ایکسپریس (148Dn) شامل ہیں۔