کراچی( نمائندہ خصوصی)
نگراں صوبائی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز اور آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کا ڈی آئی جی پی آفس حیدرآباد کا دورہ کیا ڈی آئی جی پی طارق نواز دھاریجو حیدرآباد رینج،ایس ایس پی حیدرآباد، اے ڈی آئی جی سمیت حیدرآباد رینج کے تمام ایس ایس پیز اور ایس ایس پی اسپیشل برانچ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج آفس آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ڈی آئی جی حیدرآباد نے نگراں صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ کو حیدرآباد رینج میں امن و امان کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔حیدرآباد رینج میں ٹریفک پولیس کے باہمی اشتراک سے رنگین شیشے والی، نیلی ریوالونگ لائٹس اور فینسی نمبر پلیٹس والی وہیکلز کے خلاف بھرپور مہم کا آغاز کیا جائے۔رفعت مختار راجہ نے کہا کہ ایسے قانون شکن گاڑی مالکان کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کیے۔
آئی جی سندھ نے محکمہ جاتی ترقی کے عمل کو تیز تر کرنیکے احکامات دیئے۔میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہر اہل پولیس افسر و اہلکار کو محکمانہ ترقی دی جائے۔دریں اثناءآئی جی سندھ اور وزیر داخلہ نے شہر کی معروف سماجی شخصیات سے بھی ملاقات کی اور شہر کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔