کراچی(نمائندہ خصوصی) ۔ایمل ولی کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشرف میمن نے کہا کہ ایمل ولی مہاجر پختون فسادات کرانے کی کوشش کررہے ہیں اور ایک بار پھر پخختون کارڈ کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں ۔۔پاکستان ان کارڈز کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔معاشی دلدل میں پھنسے ہوئے ملک کو اعظم طارق جیسی ایمان دار قیادتِ کی ضرورت ہے جن پر 6 چھ بار اسمبلیوں میں رہنے کے باوجود کوئی کرپشن کا الزام نہیں آیا۔۔عوام ان لوگوں کو پہچان لیں جو نعرے بدل بدل کر آتے ہیں