لاڑکانہ (رپورٹ محمد عاشق پٹھان) ایس ایس پی لاڑکانہ سید عبدالرحیم شیرازی سے ان کے دفتر میں سندھ رینجرز 82 ونگ لیفٹیننٹ کرنل ہارون نے ملاقات کی جس میں امن و امان بابت تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں ڈی ایس آر منصور بھی شریک تھے، ملاقات کے دوران جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصروں کے خلاف جاری کارروائیوں کا بغور جائزہ لیا گیا، ملاقات میں ڈاکوؤں، پتھاریداروں،ایسے افراد کی پشت پناھی اور سہولتکاری کرنے والوں کے خلاف مشترکہ سرچ و کومبنگ آپریشن کو زیر غور لایا گیا، بات چیت کے دوران ایس ایس پی لاڑکانہ سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ لاڑکانہ پولیس اشتہاریوں، روپوشوں اور منشیات فروشوں کے خلاف جامع منصوبہ بندی کے تحت بلاتفریق کاروائیوں میں مصروف عمل ہے۔