کراچی (نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کو ٹیلی فون کیا ہے۔ترجمان گورنر ہاوس کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ نے حافظ نعیم الرحمٰن سے گفتگو کرتے ہوئے دھرنے کے شرکائ کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔گورنر سندھ نے کہا ہے کہ دھرنے کے شرکائ کے لیے کسی بھی چیز کی ضرورت ہو مجھے ضرور بتائیں۔کامران ٹیسوری نے گفتگو کے دوران امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کو سلام بھی کہا ہے۔