کراچی (آغاخالد) آرمی چیف کا دورہ کراچی اور اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ اور ہدایات لینڈ گریبنگ، منشیات، اسمگلنگ، ٹیکس جوری، لوٹے گئے مال کی برآمدگی اور جرائم کی بیخ کنی کے متعلق اہم فیصلے کیے گئے بہت جلد لینڈ گریبرز کے خلاف ایک بڑا آپریشن ہونے جارہاہے جس میں مختلف اداروں کی جانب سے بھیجی گئی فہرست میں شامل ڈیڑھ ہزار چھوٹے بڑے لینڈ گریبرز کی گرفتاریاں ہونگی اور ان کے مقدمات دہشت گردی یاخصوصی عدالتوں میں چلائے جائیں گے اور دوران سماعت ملزمان کی ضمانتیں نہیں ہونگی اور اگلے ہفتے سے کراچی میں لینڈ گریبرز کی قبضہ کی گئی 70 ہزار ایکڑ زمیں خالی کروائی جائے گی جس میں زیادہ تر وہ زمینیں شامل ہونگی جن کی فہرستیں بلڈرز کی تنظیم آباد نے بھیجی ہیں جبکہ عدالتوں کے احکامات کی عدم تکمیل والے مالکان کی بھی مدد کی جائے گی اب جس بڑے آپریشن کی تیاری جاری ہے اس میں پولیس کی 20 موبائلیں 12 ریجرز کی گاڑیاں اور موٹر سائکلیں 2 ایمبولنس 2 ٹرک لیڈیز پولیس شامل ہوں گی جو 1 مجسٹریٹ کی زیر نگرانی آپریشن کریں گے جبکہ جس ضلع میں آپریشن ہوگا اس ضلع کاڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر ایس ایس پی اور علاقہ ایس ایچ او بھی آپریشن کی معاونت کرنے کے پابند ہوں گے یہ آپریشن ایک سے ڈیڑھ ماہ جاری رہے گا جبکہ جرائم کی بیخ کنی،ترک منشیات اور اسمگلنگ کی ذمہ داری آئی جی سندھ کو سونپی گئی ہے جن کی معاونت اکسائز اور کوسٹ گارڈ کریں گے جبکہ لوٹے گئے مال کی برآمدگی اور قومی خزانے میں جمع کروانے کاٹاسک ایف آئی اے بینکنگ سرکل کو سونپا گیاہے جس کی معاونت رینجرز اور دیگر حساس ادارے کریں گے-