کابل (نمائندہ خصوصی)افغانستان ہفتہ کی صبح 6.3 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، جس کا مرکز خطے کے سب سے بڑے شہر کے قریب تھا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ مغربی افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، اس کے علاوہ مٹی کے تودے اور عمارتیں گرنے کی اطلاعات بھی ہیں، جس کے سبب یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔امریکا کے جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ہرات کے شمال مغرب میں 40 کلومیٹر دور تھا، اور اس کے فوری بعد 5.5، 4.7 اور 6.2 کی شدت کے تین آفٹر شاکس بھی آئے۔ رپورٹ کے مطابق جب صبح گیارہ بجے کے قریب پہلا زلزلہ آیا، تو رہائشی اور دکاندار عمارتوں سے بھاگ گئے، مزید بتایا کہ اب تک کسی نقصان یا ہلاکتوں کی رپورٹس نہیں ہے۔