انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کو قصورالہ آباد میں جلاو گھراو اور روڈ بلاک کرنے کے کیس میں 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے۔نو مئی کو قصورالہ آباد میں جلاو گھراو کے مقدمے پر سماعت ہوئی، جس عدالت نے 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 30 اکتوبرتک توسیع کردی، ملزمان کے خلاف الہ آباد قصور میں مقدمہ درج ہے ۔جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر کو آخری موقع اور انکوائری مکمل کرنے حکم دیا۔عدالت نے کہا کہ جوملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے وہ آئندہ تاریخ سے پہلے شامل تفتیش ہوجائیں، تفتیشی افسر رپورٹ عدالت پیش کرے۔