اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کے ثمرات جلد عوام کے سامنے آئیں گے، چار صوبوں میں مدارس اور مساجد کی رجسٹریشن کر رہے ہیں، ، مساجد کی تعداد بھی معلوم کر رہے ہیں،تمام مذاہب کے ساتھ مل کر پاکستان کو مضبوط کررہے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ چار صوبوں میں مدارس اور مساجد کی رجسٹریشن کر رہے ہیں، مدارس کے ساتھ ساتھ مساجد کی تعداد بھی معلوم کر رہے ہیں۔ انیق احمد نے کہا کہ مدارس اور مساجد کے درمیان رابطے پیدا کر رہے ہیں تاکہ تمام اہداف حاصل کیے جا سکیں، حکومتی اقدامات سے آنے والا کل پچھلے کل سے اچھا ہو گا، حکومتی اقدامات کے ثمرات جلد عوام کے سامنے آئیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام مذاہبِ کو اکٹھا کر رہے ہیں، تمام مذاہب کے ساتھ مل کر پاکستان کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان کو مضبوط کر رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندی کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے، میرے لیے مسلمان اور غیر مسلم برابر ہے۔