اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قبائلی عوام کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نشستیں کیے جانے پر شدید تشویش ہے۔یہ بات گورنر خیبر پختون خوا غلام علی سے قبائلی عمائدین نے ملاقات کے دوران کہی ہے۔قبائلی عمائدین نے بتایا ہے کہ ضم اضلاع کی قومی اسمبلی کی 6 اور سینیٹ کی 8 نشستیں ختم کر دی گئی ہیں اور نشستیں کم کرنے پر قبائلی عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ا±نہوں نے بتایا کہ سالانہ 100 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز بھی جاری نہیں کیے گئے ہیں۔ قبائلی عمائدین نے گورنر خیبر پختون خوا غلام علی سے یہ معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھانے کی اپیل ہے۔گورنر خیبر پختون غلام علی نے کہا ہے کہ ضم اضلاع کے عوام کے احساسِ محرومیوں کا ادراک ہے اور میں ضم اضلاع کی نشستیں کم ہونے کا معاملہ متعلقہ حکاّم کےساتھ اٹھاﺅں گا۔