اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 2 فیصد کمی ہوگئی۔ دنیا کی سب سے بڑی تیل برآمد کرنے والی سعودی کمپنی آرامکو نے نومبر کے لیے خام تیل کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں آرامکو کی قیمتوں کا اثر ایران، کویت اور عراق کی تیل کی قیمتوں پر بھی آئےگا۔ واضح رہےکہ خام تیل کی قیمت میں کمی عالمی معیشت کی سست روی اور کم طلب کے خدشات کی وجہ سے ہے۔ ماہرین نے خیال ظاہر کیا کہ عالمی منڈی میں یہ رحجان جاری رہا تو پاکستان میں فی لیٹرقیمت میں واضح کمی ہو سکتی ہے۔