اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبہ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کو یقینی بنانا میرا مشن ھے ،ایجنڈے کی تکمیل کیلئے بھر پور عملی اقدامات کو یقینی بنا رھا ہوں ۔ کیوبا کے سفیر نے وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے ملاقات کی ، ملاقات میں صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ڈاکٹر ندیم جان نے پاکستان میں ہونیوالی گلوبل ہیلتھ سیکورٹی سمٹ کا دعوت نامہ بھی پیش کیا، اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کو یقینی بنانا میرا مشن ھے ،ایجنڈے کی تکمیل کیلئے بھر پور عملی اقدامات کو یقینی بنا رھا ہوں ۔ گلوبل ہیلتھ سیکورٹی کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاکستان اپنا نمایاں کردار ادا کرے ،کسی بھی ناگہانی وباءکی صورت میں غریب ممالک میں مساوی بنیادوں پر ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانا ہو گا ۔پاکستان ادویات کی فراہمی کیلئے لانگ ٹرم حکمت تشکیل دے رھے ہیں ۔پاکستان میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے زریعے مالیکیول بنانا چاھتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سے مثبت پیش رفت جاری ھے ۔پاکستان بلین ڈالر خام مال پر امپورٹ کرتا ھے ۔کیوبا سفیر کاکہنا تھا کہ گلوبل ہیلتھ سیکورٹی سمٹ کا انعقاد پاکستان کا احسن اقدام ھے،کیوںا گلوبل ہیلتھ سیکورٹی سمٹ کی بھر پور حمایت اور تعاون کرے گا ۔