کراچی (اسٹاف رپورٹر) سچل پولیس نے نجی بینک کے منیجر اور اسکی فیملی سے لوٹ مار کرنے والے پانچ اہلکاروں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے دو اہلکاروں کو گرفتارکرلیا ، ایس ایچ او نور محمد شیخ نے بتایاکہ گذشتہ روز نجی بینک کے منیجر جنید اپنی فیملی کے ہمراہ ملیر کینٹ والی سڑک پر کھڑا ہوا تھا کہ میرے تھانے کے پانچ اہلکاروں سرمند سندھی ، عبدالرحمان ، ممتاز، شاہ مقصوو اور محمدزبیر نے انھیں دیکھا اور روک گئے ان سے انھوں نے جنید سے بات چیت کی اور ان سے موبائل فون ، چھ ہزار روپے اورگاڑی میں موجود پرفیوم کی بوتلیں چھین لئے جس پر جنید نے کہا کہ اس موبائل فون میں میرا ڈیٹا موجود ہے تو انھوں نے موبائل فون واپس کردیا اورمذکورہ سامان لیکر فرارہوگئے، مقدمہ مدعی پولیس کے اعلی افسران سے رابطہ کیا اور تھانے آکر مجھے بتایا تو میں نے فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے دو اہلکاروں عبدالرحمان اورزبیر کو گرفتارکرلیا جبکہ تین فرار ہوگئے ۔