فیصل آباد ( نمائندہ خصوصی ) تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ میں ماموں کا بھانجے کو زنجیروں میں جکڑ کر قید میں رکھنےپر ایس ایس پی آپریشنزڈاکٹر رضوان احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن شمس الحق کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ایس پی صدر ڈویژن شمس الحق نے فوری کاروائی کرتے ہوئےدونوں ملزمان اقبال اور عالم شیر کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق کڑی سزا دلوائی جائے گی ۔