میانوالی (نمائندہ خصوصی) جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت اور امن و امان کی صورتحال کی بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے حالات وقت اور موسم جنوری میں الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا دو صوبوں کے پی و بلوچستان کی عوام سخت سردی میں ووٹ نہیں ڈال سکے گی الیکشن کی بجائے پہلے ملکی معیشت کو سنبھالا دیا جائے دہشت گردی کے خلاف قوم اور ادارے مل کر کام کریں ملک میں چھپے اور ظاہر سب دہشت گردوں کا سر کچل دیا جائے معصوم لوگوں کا خون بہا کر یہ لوگ جنت نہیں جہنم کے نچلے گڑھے میں جائیں گے مستونگ اور ہنگو کے بم دھماکوں پہ دل خون کے آنسو رو رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانقاہ سراجیہ کندیاں میں سجادہ نشین حضرت خواجہ خلیل احمد اور ضلعی صدر جے یو آء خواجہ نجیب احمد سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ اسوقت ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر کو کنٹرول کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلہ میں قوم آرمی پولیس اور دیگر ادارے مل کر اس دہشت گردی کا مقابلہ کریں دہشت گرد ملک وقوم کے دشمن ہیں ان کا خاتمہ کرنا ہنگامی بنیادوں پہ ضروری ہے جنوری میں قومی وصوبائی الیکشن نہیں ہو سکتے دو صوبوں میں سخت سردی میں عوام باہر نہیں نکل سکے گی اور پھر دو صوبوں میں الگ سے الیکشن نہیں ہو سکے گا مناسب وقت پر ہی انتخابات کروائے جائیں جے یو آءملک بھر میں الیکشن میں حصہ لے گی ہم خیالوں سے مل کر اتحاد و سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی ہو سکتی ہے اور الگ بھی ہم الیکشن لڑ سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت کا نظریہ ملک میں شریعت و اسلام کا نفاذ ہی ہے ہمارے اسلاف نے دین کی خاطر قربانیاں دیں اسلام و تبلیغ اسلام کے فروغ میں خانقاہوں و مدارس کا اہم رول ہے انہوں نے بزرگان خانقاہ سراجیہ کی اپیل پر میانوالی کے خٹک بیلٹ میں پانی کی کمی پر واٹر پراجیکٹ کے لیئے فنڈز منظور کروانے کا بھی وعدہ کیا انہوں نے دونوں مذہبی و سیاسی راہنماو¿ں سے جے یو آئی کو میانوالی میں فعال کرنے اور بہترین تنظیم نو کرنے کا کہا اور ضلع میں الیکشن کی تیاری جاری رکھنے اور بہترین ورک کرنے پر بھی زور دیا اور وہ بعد ازاں خانقاہ سراجیہ سے لکی مروت روانہ ہو گئے۔