اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)قومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ،نگران وزیر اعظم انوار الحق نے آرمی چیف کا وزیر اعظم ہاوس میں استقبال کیا، ملاقات میں ملکی قومی و داخلی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں رہنماﺅں نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی،ملاقات میں ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف اینٹلی جنس بیسڈ اپریشنز کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔