لاڑکانہ(رپورٹ محمد عاشق پٹھان)ایس ایس پی لاڑکانہ سید عبدالرحیم شیرازی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پالیسی کے مطابق تقرر و تبادلے کرتے ہوئے مختلف تھانوں پر نئے ایس ایچ اوز تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ سید عبدالرحیم شیرازی نے نئے تعینات ایس پی ہیڈ کوارٹر عاصم علی بھٹو صاحب سمیت ضلع بھر میں چارج سنبھالنے والے نئے ڈی ایس پیز سے اپنے دفتر میں ملاقات کی، ایس ایس پی کے مطابق نئے تعینات ہونے والے انسپیکٹرز اور سب انسپیکٹرز کا سابقہ سروس رکارڈ چیک کرکے انٹرویو اور اہلیت کی بنیاد پر انسپیکٹر ایاز علی پٹھان کو ایس ایچ او حیدری، سب انسپیکٹر اطہر علی چنہ مارکیٹ، سب انسپیکٹر رانو خان مہر اللہ آباد، سب انسپیکٹر غلام الرسول لہر علی گوہر آباد، سب انسپیکٹر مختیار علی بھلکانی سول لائن، انسپیکٹر رضا محمد کھوسو ولید، انسپیکٹر غلام اصغر جروار سچل، انسپیکٹر عبدالحفیظ چاچڑ تعلقہ، انسپیکٹر عبدالقدوس مری شہید الاہی بخش سیال، انسپیکٹر امام الدین چانڈیو رتودیرو، سب انسپیکٹر مشتاق احمد گوپانگ وارث ڈنو ماچھی، انسپیکٹر اسلام الدین جتوئی نوڈیرو، انسپیکٹر غلام قادر جتوئی ڈوکری، انسپیکٹر لیموں خان لاشاری باڈہ، سب انسپیکٹر محمد علی ابڑو فتح پور، سب انسپیکٹر سردار احمد کولاچی باقرانی، سب انسپیکٹر غلام النبی کھکھرانی بقاپور، سب انسپیکٹر مشتاق احمد بھنگوار گیریلو سمیت دیگر افسران کو بحیثیت ایس ایچ اوز تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں، اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ نے نئے تعینات پولیس افسران سے امن وامان بابت تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ کے شہریوں کو ہر صورت امن کا امبریلا فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائینگے، انشااللہ لاڑکانہ ضلع کو کرمنل اور کرائم سے پاک ضلع بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔