اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت انسداد پولیو کیلئے نیشنل ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ،ملک کے تین اضلاع میں پولیو وائرس کی موجودگی پر اظہار تشویش کا اظہار کیا گیا ہے،نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت انسداد پولیو کی نیشنل ٹاسک فورس کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا،اجلاس کو بتایا گیا کہ 2022 میں ملک میں رپورٹ ہوئے 20 کیسز کی بہ نسبت رواں سال ابھی تک صرف دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی بڑی وجہ قومی سطح پر انسداد پولیو مہمات کا تسلسل اور حکومتی سطح پر کوششیں ہیں. وزیرِ اعظم نے وزارت صحت، نیشنل ٹاسک فورس، صوبائی حکومت و انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد پولیو کیلئے کوششوں کو سراہا،اجلاس کو صوبائی وزرائ اعلی اور چیف سیکریٹریز نے پولیو کی صوبوں میں موجودہ صورتحال اور حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا. اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان، بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر ، پولیو سے بالکل پاک ہے جبکہ رواں سال خیبر پختونخوا میں اب تک صرف بنوں میں دو کیسز کی نشاندہی ہوئی ہے،اجلاس میں نگران وفاقی وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان، نیشنل ٹاسک فورس کے اعلی حکام، چاروں صوبوں کے نگران وزرائ اعلی، چیف سیکریٹریز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی،وزیر اعظم نے علماء، اساتذہ، والدین اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو انسداد پولیو کی آگہی مہم کا حصہ بنانے اورانسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے. وزیرِ اعظم کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے وزیر اعظم نے کہا کہ پولیو کے ملک سے مکمل خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو اس قومی فریضے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ملک کے بچوں کے محفوظ اور صحتمند مستقبل کیلئے ہر کسی کو اس مقدس مشن کا حصہ بننا ہوگا،ملک میں پولیو کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے مگر ملک سے اس موذی مرض کے جڑ سے خاتمے تک ہم اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے،قوم کیلئے سب سے بڑا خوشی کا دن وہ ہوگا جب ملک کا بچہ بچہ اس خطرناک مرض سے مکمل طور پر محفوظ ہوگا،یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ تمام علماء کرام بشمول امام کعبہ نےبھی پولیو سے بچاو کے قطروں کو بالکل محفوظ اور بچوں کے معذوری سے پاک مستقبل کیلئے انتہائی ضروری قرار دیا ہے،جن اضلاع میں پولیو وائرس کی موجودگی کی اطلاع ہے وہاں خصوصی انسداد پولیو مہم چلائی جائے،پولیو وائرس کے خلاف جنگ ہمارے مستقبل کے بقا کی جنگ ہے جسے ہمیں ہر قیمت پر جیتنا ہی ہوگا،انسداد پولیو کے قومی پروگرام میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے اور کلیدی تعاون پر ہم تمام بین الاقوامی شراکت داروں کے شکر گزار ہیں۔