اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کا دوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا،وزارت توانائی حکام کے مطابق روس سے دوسرا خام تیل کا کارگو پاکستانی ریفائنری سنرجیکو نے درآمد کیا،ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کوایس پی ایم کے ذریعے گہرے سمندر میں آف لوڈ کیا گیا،پاکستان کی سب سے زیادہ ریفائننگ صلاحیت کی حامل سنرجیکو پٹرول اور ڈیزل بنا کر پاکستان میں فروخت کرے گی،روس سے درآمد شدہ تیل سے پیدا ہونے والا فرنس آئل عالمی مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا،روس کی جانب سے درآمد کیے گئے تیل سے دس سے پندرہ فیصد زر مبادلہ کی بچت ہو گی،21 جون کو پی آر ایل ریفائنری نے روس سے رعایتی نرخوں پر پہلا کارگو درآمد کیا تھا،روس سے طویل المدتی معاہدے کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے پاکستانی وفد 10 اکتوبر کو روانہ ہو گا،پاکستان کو معاہدے کے تحت روس سے 60 ڈالر فی بیرل تیل ملنے کی توقع ہے۔