اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج (منگل) کو ہوگا ۔ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج 3 اکتوبر کو وزیراعظم ہاوس میں ہوگا، اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکری حکام شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں ملک میں جاری امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، مستونگ سمیت دہشتگردی کے واقعات پر بھی بریف کیا جائے گا۔ذرائع نے مزید کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد سے آگاہ کیا جائے گا۔