اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی شرعی عدالت میں چئیرمن پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے نکاح سے متعلق کیس کی سماعت عدالت نے عمران خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق نظرثانی اپیل خارج کر دی ،وفاقی عدالت نے فیملی کورٹس ایکٹ 1964 کیخلاف نظر ثانی درخواست خارج کرتے ہوئے کہاہے کہ اس مقدمے میں سپریم شریعت اپیلٹ بنچ سے رجوع کیاجائے۔پیرکوچیف جسٹس اقبال حمید الرحمن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔اس دوران وفاقی شرعی عدالت نے درخواست گزار شاہداوکزئی سے کہاہے کہ شریعت کورٹ فیملی ایکٹ 1964 سے متعلق ایک فیصلہ دے چکی ہے، شریعت کورٹ کے فیصلے کیخلاف شریت اپیلٹ بنچ سپریم کورٹ میں کیس زیر التوائ ہے، بہتر ہے آپ شریت اپلیٹ بنچ سپریم کورٹ میں رجوع کریں، جسٹس سیدانور نے کہاکہ نظرثانی کا اختیار سماعت محدود ہوتا ہے، علم کسی کی میراث نہیں، آپ کسی وکیل سے مشورہ کر لیں بہتر ہے، اس پر درخواست گزار نے کہاکہ ٹھیک ہے آپ جوبھی فیصلہ دیں بعدازاں عدالت نے حکم نامے میں تحریرکرایاکہ درخواست گزار مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہے اس لیے عدالت نظر درخواست خارج کرتی ہے۔