اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) عام انتخابات کی نگرانی کے لئے الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کو مدعو کرنے کے حوالے سے اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں غیر ملکی مبصرین کو انتخابات کی نگرانی کے لئے مدعو کرنے سمیت اہم امور پر بحث ہوگی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اگلے عام انتخابات کےلئے غیر ملکی مبصرین کو مدعو کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے اجلاس آج بروز منگل چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں منعقد ہوگا جس میں کمیشن کے ممبران سمیت سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر حکام شرکت کریں گے اجلاس میں غیر ملکی مبصرین کو عام انتخابات میں مدعو کرنے سمیت دیگر انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔