لاہور (نمائندہ خصوصی) ملک بھر میں 90 روز میں الیکشن نہ کرانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں صدر پاکستان، الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے مطابق 90روز میں الیکشن کرانا لازم ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال 90روز میں الیکشن کرانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا، اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد اب 90روز میں الیکشن کرانے کیلئے وقت بہت کم رہ گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 90روز میں الیکشن کرانے کے احکامات جاری کرے، عدالت صدر پاکستان کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دے۔