ریاض(نمائندہ خصوصی) سعودی عرب اور پاکستان میں آئی ٹی شعبے میں دوطرفہ تعاون کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق نگران وفاقی وزیر عمر سیف اور انجینئر عبداللہ عامرالسواحہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستانی سفیر احمدفاروق ،سعودی حکام ،آئی ٹی ماہرین شریک تھے۔ملاقات کے بعد دو طرفہ باہمی ایم او یو پر دستخط کیے گئے جب کہ پاکستان اور سعودی عرب آئی ٹی شعبے میں ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ آئی ٹی شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر کو بھی فروغ دیں گے معاہدے میں ڈیجیٹل اکانومی کا دو طرفہ معاہدہ بھی شامل ہے۔