اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ رواں ہفتے جمعرات 5 اکتوبرکو سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کی مبینہ غیر قانونی حراست کے خلاف ان کی زوجہ قیصرہ الٰہی کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کرے گی اور کورٹ نمبر دو جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گااس حوالے سے فریقین کونوٹسزجاری کیے جاچکے ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تھی اور دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ عدالت آئین کے خلاف کیسے جا سکتی ہے؟ درخواست گزار نے کوئی غیر قانونی ڈیمانڈ نہیں کی۔ سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کو 21 اگست کو پرویز الٰہی کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی تھی جسے اب دوبارہ سماعت کے لیے مقررکیاگیاہے یادرہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے عبوری حکمنامے میں پرویز الٰہی کی ضمانت مسترد کی تھی جب کہ سابق وزیراعلیٰ نے سپریم کورٹ سے 17 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔اس کیس کے ساتھ ساتھ بعض دیگردرخواستیں بھی سماعت کے لیے مقررکی گئی ہیں اس با ریہ کیس جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں بنچ کی بجائے جسٹس طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔