اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عوامی جمہوریہ چین کو 74 ویں قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔ پاک چین دوستی زندہ باد۔ اپنے ایک ٹویٹ میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ ، وزیراعظم لی چیانگ اور چین عوام کو دل کی گہرائےوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،آج کی دنیا میں چین امن و استحکام کے ساتھ ساتھ ترقی کا استعارہ ہے ،آئرن برادر چین کی کامیابیاں ہمارے لےئے باعث فخر ہیں ۔