اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں مرتضٰی سولنگی نے کہا کہ امید ہے کہ موجودہ سال اور آنے والے برسوں میں پاکستان اور چین کے تعلقات کامیابیوں کے مزید سنگ میل عبور کریں گے۔ یہ تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ پہلے سے زیادہ مضبوط اور خوشگوار ہوں گے۔