اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن نے اگلے عام انتخابات کےلئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے ،ملک بھر میں مجموعی طو ر پر 91ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنوں پر 10لاکھ سے زائد پولنگ عملہ تعینات ہوگا ،انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے ،فوج ،رینجرز ،ایف سی اور پولیس اہلکار سیکورٹی پر تعینات ہونگے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے دستاویزات کے مطابق اگلے عام انتخابات کےلئے پورے ملک میں 144ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران 859 ریٹرننگ افسران اور 1ہزار718اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران تعینات کئے جائیں گے اگلے عام انتخابات کےلئے پورے ملک میں 91ہزار809پولنگ سٹیشن بنائے جائیں گے جس کے مطابق پنجاب میں 51ہزار821سندھ میں 19ہزار236بلوچستان میں 5ہزار15اور خیبر پختونخوا میں 15ہزار737پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے دستاویزات کے مطابق پنجاب میں حساس پولنگ سٹیشن کی تعداد15ہزار829جبکہ انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کی تعداد 6ہزار599ہے سند ہ میں حساس پولنگ سٹیشنز کی تعداد8ہزار30جبکہ انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کی تعداد4ہزار430ہے بلوچستان میں حساس پولنگ سٹیشنز کی تعداد 2ہزار68جبکہ انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کی تعداد 2ہزار38ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں حساس پولنگ سٹیشنز کی تعداد6ہزار581جبکہ انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کی تعداد 4ہزار 344ہے دستاویزات کے مطابق اگلے عام انتخابات کےلئے ملک میں مجموعی طور پر ۱10لاکھ 7ہزار369مرد اور خواتین پر مشتمل پولنگ عملہ تعینات کیا جائے گا جس میں پریزائیڈنگ افسران کی تعداد96ہزار812اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کی تعداد6لاکھ 3ہزار726جبکہ پولنگ افسران کی تعداد 3لالاکھ 6ہزار831 ہوگی جس کے مطابق پنجاب کے پولنگ سٹیشنوں پر 5لاکھ 29ہزار123سندھ میں 2لاکھ 64ہزار 100خیبر پختونخوا میں 1لاکھ 66ہزار 655جبکہ بلوچستان میں 50ہزار491مرد اور خواتین پر مشتمل عملہ تعینات کیا جائے گا دستاویزات کے مطابق اگلے عام انتخابات کےلئے انتخابی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو مشاورت اور تجاویز کےلئے 4اکتوبر کو مدعو کیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کا ڈرافت ارسال کردیا ہے اگلے عام انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ 171سیاسی جماعتوں میں 146کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جاچکے ہیں اگلے عام انتخابات کےلئے پولنگ عملے کو تربیت کے حوالے سے بھی تمام تر انتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں اور اس سلسلے میں ماسٹر ٹرینیر کی ٹریننگ بھی مکمل کی جاچکی ہے دستاوت کے مطابق ملک بھر میں انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے الیکشن کی نگرانی کےلئے جدید سہولیات سے آراستہ مانیٹرنگ روم بھی قائم کیا جاچکا ہے جو تمام اضلاع میں تعینات مانیٹرنگ ٹیموں سمیت ریٹرننگ اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے ساتھ منسلک ہونگے اور انتخابی نتائج کی جلد از جلد اور محفوظ طریقے سے ترسیل کےلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تیار کردہ ایپلی کیشن کو استعمال کیا جائے گا اگلے عام انتخابات میں سیکورٹی کےلئے پاک فوج ،رینجرز ،ایف سی اور پولیس کے دستے تعینات ہونگے۔