اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے کا ملک بھر ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف آپریشن جاری،گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 172 چھاپہ مار کاروائیاں کی ۔ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاﺅن جاری۔ایف آئی اے کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے 170 مقدمات درج کر کے 239 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 26 انکوئریوں کی تفتیش بھی مکمل کی گئی،گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران کے پی زون نے 101, لاہور زون نے 15, گجرانوالہ زون نے 24, فیصل آباد زون نے 21, ملتان زون نے 19 ملزمان کو گرفتار کیا،اسلام آباد زون نے 11, کراچی زون نے 22, حیدرآباد اور بلوچستان زون نے 13, 13 ملزمان کو گرفتار کیا،ایف آئی اے کے مطابق چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 66 کروڑ 16 روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی برآمد کی گئی کرنسی میں 278,714 امریکی ڈالر، 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہے جبکہ برآمد کی گئی کرنسی میں 45 کروڑ 68 لاکھ پاکستانی روپے بھی شامل ہے،ملک گیر چھاپوں کے دوران متعدد پلازوں اور دکانوں کو بھی سیل کیا گیا، ترجمان ایف آئی اے نے کہا ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی جبکہ گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ایف آئی اے کے متعلقہ سرکلز میں ڈپٹی ڈائریکٹرز کی زیر نگرانی خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کی خصوصی ہدایات پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے،جبکہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں میں دیگر اداروں سے بھی معاونت لی جاری ہے۔