اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیا لیکن عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف نہ مل سکا۔ ذرائع کے مطابق تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا اور ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر 41 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرول پر او ایم سی مارجن 6.47 روپے سے بڑھ کر 6.94 روپے فی لیٹر ہوگیا جب کہ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 6.70 روپے سے بڑھ کر 7.17 روپے فی لیٹر ہوگیا۔پٹرول اور ڈیزل دونوں پر ڈیلرز مارجن 7.41 روپے سے بڑھ کر 7.82 روپے فی لیٹر ہو گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل 16 ستمبر کو بھی پیٹرول، ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلرز مارجن فی لیٹر 88 پیسے بڑھایا جا چکا ہے۔