اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے امن و امان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل منگل کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کا اجلاس 3 اکتوبر کو وزیراعظم ہاو¿س میں ہوگا، اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکری حکام شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں ملک میں جاری امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، مستونگ سمیت دہشتگردی کے واقعات پر بھی بریف کیا جائے گا۔ذرائع نے مزید کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد سے آگاہ کیا جائے گا۔