راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہو سکی ،راولپنڈی سے لاہور کا 2700 سے 3000 روپے وصول کیا جانے لگا ، کراچی کا 6700 سے 7000 ہزار جبکہ ملتان کا 2900 سے 3000 ہزار وصول کیا جانے لگا ،راولپنڈی سے فیصل آباد کا کرایہ 2000 سے 2200 روپے وصول کیا جانے لگا ،ضلعی انتظامیہ اور روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کرایوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں،مسافروں نے بین الصوبائی اور بین الاضلاعی کوچز کے کرایوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔