اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی آج پیر کو چین کے اہم دورے پر روانہ ہورہے ہیں جہاں ان کی افغان ہم منصب ملا امیر متقی سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے خارجہ تعلقات کیلئے اگلا ہفتہ بہت اہم ہے، کیوں کہ نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کل چین کے اہم دورے پر روانہ ہورہے ہیں، جہاں وہ تیسرے ہمالیہ فورم میں شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فورم میں چین، افغانستان و دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کی بات چیت ہوگی، جب کہ اس دوران پاکستانی نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی افغان ہم منصب ملا امیر متقی سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ جلیل عباس چین کے دورے کے بعد آزربائیجان جائیں گے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم کے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔